پاکستان کو سبق سکھادیا آئندہ سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گا مودی کی ہرزہ سرائی

یہ بولی نہیں گولی سے جواب دینے کا وقت ہے، نریندر مودی کا انتخابی ریلی سے خطاب


آن لائن/INP October 11, 2014
پاکستان مہم جوئی ختم کرے، مذاکرات سے خوف نہیں، ترجمان وزارت خارجہ۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو سبق سکھا دیا ہے، آئندہ وہ سیز فائر کی خلاف ورزی جیسی غلطی کو نہیں دہرائے گا، پاکستان کو بولی نہیں گولی سے جواب دینے کا وقت ہے۔

جمعے کو انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہے اور کہا کہ بھارت پاکستان کی مبینہ جارحیت کا زبردست جواب دے رہا ہے اور اس نے دشمن کو ٹھیک ٹھیک سبق سکھادیا ہے اور اس کا منہ بند کردیا ہے، پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں رہنے والے دیہاتیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ مودی نے پاکستان کو جواب دینے پر تنقید کرنے پر اپوزیشن جماعت کانگریس پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ کانگریس صرف پاکستان کے ساتھ سرحد پر ہونے والے واقعات پر بیانات جاری کرنے میں مصروف ہے، یہ صرف ان سے بات کرنے (بولی )کا وقت نہیں بلکہ یہ گولی کا وقت ہے اور گولی سے جواب دیا جانا چاہیے۔

دریں اثنا بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے کہا کہ پاکستان کو مہم جوئی ختم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں مذاکرات سے کوئی خوف نہیں، بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کی طرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سمیت دیگر دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے والا ملک اب بھارت پر جارحیت کا الزام لگا رہا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم نریندر مودی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ فوج اور سرحدی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی اطمینان بخش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں