گلوکاری ہر انسان کے بس کی بات نہیںرفاقت علی خان

کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے کے لیے سینئر گلوکاروں کو ہنگامی بنیاد پر جدوجہد کرناہوگی، رفاقت علی


Cultural Reporter October 15, 2014
کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے کے لیے سینئر گلوکاروں کو ہنگامی بنیاد پر جدوجہد کرناہوگی، رفاقت علی فوٹو : فائل

پاکستان کے معروف کلاسیکل گلوکار رفاقت علی خان نے کہا ہے کہ فن گلوکاری بڑا مشکل کا م ہے یہ ہر انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔

موسیقی کی بنیادی تعلیم حاصل کیے بغیر اس شعبے میں کامیابی ناممکن ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آوازوں سے پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے ۔کلاسیکل میوزک اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

اس کو زندہ رکھنے کے لیے سینئر فنکاروں کو آگے آکر اس کی فلاح و ترویج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر جد جہد کرنی پڑے گی ۔ رفاقت علی خان نے کہاکہ پوری دنیا گھوم چکا ہوں مگر جو سکون اپنے وطن میں میسر آتا ہے وہ باہر کے ملکوں میں نہیں آتا ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ گانا روح کی غذا ہے ،نئے گلوکار وں کو اس شعبے میں بھرپور محنت کرنی پڑے گی اوراپنے سینئر ز کا احترام ان کی کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں