’’نامعلوم افراد‘‘ کی کامیابی نے ٹی وی فنکاروں کیلئے نئی راہ متعین کردی

فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ میں ٹیلی ویژن کے نامور اداکار فہد مصطفی کی شاندار اداکاری نے انہیں فلم کا سپر ہٹ اداکار بنادیا


Pervaiz Mazhar October 15, 2014
ٹی وی فنکاروں نے ثابت کردیا کہ وہ فلموں میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے کسی بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، فنکار فوٹو: فائل

عید الاضحی پر سینما گھروں کی زینت بننے والی پاکستانی فلم ''نامعلوم افراد'' نے ٹی وی فنکاروں کے لئے فلم انڈسٹری میں نئی راہ متعین کر دی ہے۔

پاکستان میں ٹیلی ویژن اندسٹری سے وابستہ افراد نے جس طرح فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اسی طرح ٹیلی ویژن پر کام کرنے والے فنکاروں نے اپنی شاندار اداکاری سے ثابت کردیا کہ وہ فلموں میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے کسی بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں حال ہی نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم''نامعلوم افراد'' نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرکے فلموں میں ایک نئے دور کا آغاز کردیا اور اب سپراسٹارز کے بغیر بھی فلم کی کامیابی کی ایک نئی مثال قائم کردی۔

ٹیلی ویژن کے فنکاروں نے اس فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے کہ اب لوگ روایتی ہیرو، ہیروئن کو بھول کر ان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جو اپنی عمدہ اداکاری سے فلم انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بقر عید پر ریلیز ہونے والی فلم نامعلوم افراد میں ٹیلی ویژن کے نامور اداکار فہد مصطفی کی شاندار اداکاری نے انہیں فلم کا سپر ہٹ اداکار بنادیا جب کہ ٹیلی ویژن کی ایک اور اداکارہ مہوش حیات کے آئٹم سونگ نے بھی انہیں فلم انڈسٹری کی بہترین اداکارہ میں شامل کردیا ۔

فلموں میں شاندار اداکاری کی وجہ سے اداکار شمعون عباسی کا شمار بھی معروف فنکاروں میں شامل ہوگیا جب کہ آمنہ شیخ، محب مرزا، عائشہ خان، عائشہ عمر ،حمزہ عباسی، مونا لیزا بھی ان دنوں متعدد فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں