پاکستان بھارت کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات سے حل کریں بانکی مون

سیکریٹری جنرل بانکی مون کو دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے۔


Online October 15, 2014
پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر امن طریقہ سے حل کریں۔ فوٹو:فائل

MULTAN: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اوربھارت دونوں ممالک پر زوردیاہے کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کے نائب ترجمان فرحان حق سے جب پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے کردار ادا کرنے بارے سوال کیا گیاتو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرتے ہوئے ایشیائی خطے میں پائیدار امن کیلیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل بانکی مون کو دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے اوروہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے سنجیدہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں