ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم ’’گل مکئی ‘‘ کی زیادہ تر عکس بندی مکمل

گزشتہ برس اقوام متحدہ میں ملالہ کی تقریر نے متاثر کیا،تبھی فلم بنانے کا ارادہ کر لیا تھا، فلم پروڈیوسر


Cultural Reporter October 17, 2014
فلم میں ملالہ کا کردار بنگالی لڑکی کر رہی ہے، اوم پوری ۔ فوٹو: فائل

ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ''گل مکئی '' کی آدھی سے زیادہ عکسبندی کرلی ۔

آئندہ ماہ شمالی ہندوستان میں شوٹنگ کی جائے گی۔تفصیل کے مطابق فلم کے پروڈیوسر 37سالہ ہندوستانی رئیل اسٹیٹ ڈویلپروجے جاجو ہیں جنہوں نے گزشتہ سال اقوام متحدہ میں ملالہ کی تقریر سے متاثر ہو کر ''گل مکئی'' کے نام سے فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ملالہ کی دلیری کا متعرف ہوگیا تھا جو اس نے جولائی 2013ء میں اپنی پہلی عوامی تقریر کے دوران دکھائی ، اگر ایک بارہ سالہ لڑکی بغیر کسی ہتھیار کے طالبان کا مقابلہ کرسکتی ہے تو اس کی متاثر کن کہانی دوسروں تک پہنچانا ضروری ہے۔

وجے جاجو نے کاسٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک بنگالی اداکارہ ملالہ کا کردار نبھائے گی جب کہ مکیش رشی، اوم پوری اور دیویا دتہ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر امجد خان ہیں جنہوں نصف سے زائد گاندھیئم میں شوٹنگ مکمل کرلی ہے جب کہ باقی شوٹنگ آئندہ ماہ شمالی ہندوستان میں ہوگی اور ماہ اپریل 2015ء میں ریلیز کرنیکا ارادہ ہے۔ ہدایتکار امجد خان سے مذکورہ فلم بنانے کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھیں موت سے ڈر نہیں لگتا ، بلکہ مجھے اس بات کی فکر ضرور ہے کہ فلم میں کام کرنے والے کسی اداکار کو کسی بھی طرح کا نقصان نہ پہنچے ، ہم اس فلم کی پہلے دن کی کمائی وہ سوات میں ملالہ کے اسکول کو دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں