ہاشمی کی سیاست ختم ہو کر رہ گئی ملتان نے بتا دیا عزت کس کو اور ذلت کسے ملیعمران

ھرنے میں فیصلہ کر کے آیا تھا کہ نوازشریف کا استعفیٰ لیے بغیر نہیں جانا، عمران خان


سیاسی مگرمچھوں نے بھگانے کی کوشش کی، ہار مان جاتا تو آج گھر بیٹھا ہوتا،عمران خان۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی سیاست ختم ہو کر رہ گئی ہے، ملتان نے بتادیا کہ عزت کس کو اور ذلت کس کو ملی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو فون پر عامر ڈوگر کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا دنیا کی کوئی طاقت اب نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی، آئندہ عید سے پہلے انشاء اللہ نیا پاکستان بن جائیگا۔ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھرنے میں فیصلہ کر کے آیا تھا کہ نوازشریف کا استعفیٰ لیے بغیر نہیں جانا، اب اس وقت تک بیٹھوں گا جب تک نواز شریف کا استعفیٰ نہیں آتا چاہے میںیہاں اکیلا ہی کیوں نہ رہ جاؤں۔ واقعی مجھے آصف زرداری کی طرح کرپشن سے مال بنانے والی سیاست نہیں آتی، ہمارے پاس تجربہ ہے اقتدار میں آکر اسے استعمال کرکے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لے جائیں گے، سیاست میں بڑے بڑے مگرمچھ بیٹھے تھے۔

جنھوں نے مجھے ڈرا کر بھگانے کی کوشش کی لیکن میں بھاگا نہیں، کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ میں بھی گو نواز گو ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں وہ واحد آدمی ہوں جس نے آصف زرداری، نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کو کرپٹ قراردیا۔ ہماری جدوجہد کی وجہ سے تحریک انصاف آج ملک کی تیسری بڑی پارٹی بن گئی ہے، آج تک میں نے ہار نہیں مانی، اگر ہار مان جاتا تو آج میں گھر بیٹھا ہوتا۔ میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ کبھی اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے سمجھوتہ نہ کریں۔ میرے پاس ٹائم ہوتا تو میں نبی پاکؐ کی وفات کے تیس سال بعد کی تاریخ پر پی ایچ ڈی کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں