وزیراعظم آفس اوروزارت داخلہ میں کھینچاتانی چیئرمین نادرا کا تقرر لٹک گیا

وزارت داخلہ اپنے سیکریٹری کے ذریعے نادرا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی کی حامی ہے،ذرائع


حیدر نسیم October 20, 2014
وزارت داخلہ اپنے سیکریٹری کے ذریعے نادرا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی کی حامی ہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ اور وزیراعظم آفس کے درمیان کھینچاتانی کے باعث چیئرمین نادراکی تقرری کا معاملہ لٹک گیا، وزیراعظم آفس کے من پسند کی تقرری کے طریقہ کار پراسٹیبلشمنٹ نے بھی سوال کھڑے کردیے۔

وزارت داخلہ اپنے سیکریٹری کے ذریعے نادراکو کنٹرول کرنیکی پالیسی کی حامی ہے، ایکسپریس نیوزکی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آفس نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے69 سالہ سربراہ رٹائرڈکرنل سیف الدین قریشی کے بیٹے عمرسیف کوچیئرمین نادرالگانے کیلیے گرین سگنل دیا جس پروزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ کے طے قواعد کو پس پشت ڈالتے ہوئے اشتہارجاری کیا جوعمرسیف کی موجودہ اہلیت کے مطابق تھا جو اس وقت چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اس عہدے پر تقرر کیلیے اشتہار کا مراسلہ12 مارچ 2014 کو منظوری کیلیے اسٹیبلشمنٹ کوبھجوایا تھا تاہم مراسلہ کاجواب18 مارچ کو دیا گیا اور اشتہار کے مسودے پراعتراض کرتے ہوئے کئی خامیوں کی نشاندہی کی مگر وزارت داخلہ نے تمام اعتراضات رد کردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں