لبرل فاشسٹ سندھیوں کیخلاف ضیا کا قانون استعمال کرتے ہیں بلاول بھٹو زرداری

کراچی سندھ کے تاج میں کوہ نور اور منی پاکستان ہے، پی پی تنہا نہیں چھوڑے گی، نوڈیرو میں خطاب


Monitoring Desk/Bearue Rerport October 23, 2014
کراچی سندھ کے تاج میں کوہ نور اور منی پاکستان ہے، پی پی تنہا نہیں چھوڑے گی، نوڈیرو میں خطاب۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی سندھ کے تاج میں کوہ نور اور منی پاکستان ہے، کراچی پاکستان کی زنجیر ہے، پیپلز پارٹی کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، مرویسوں مرویسوں کراچی نہ ڈیسوں۔

نوڈیرو میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا خیبرپختونخوا کو ختم کرنے کے بعد انتہا پسندوں کی گندی نظر سندھ کی طرف ہے لیکن ہم سندھ کا دفاع کریں گے، دنیا میں کہیں بھی ظلم ہوتا ہے تو لیڈر ان کی زبان اور آواز بن جاتے ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیٹس کو سیاستدان موجود ہیں اور وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، ان سیاستدانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، کراچی میں لبرل فاشسٹ ضیاء الحق کا قانون سندھیوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

بلاول نے نہ ڈیسوں، نہ ڈیسوں، کراچی نہ ڈیسوں، مرویسوں، مرویسوں جناح کا پاکستان نہ ڈیسوں کے نعرے بھی لگائے،علاوہ ازیں دیوالی کی تقریب میں شدید بدنظمی نظر آئی جب بلاول اسٹیج سے اتر کر لوگوں سے ملنے گئے تو بھیڑ کی وجہ وہاں پر موجود معصوم بچے پیروں تلے روندے گئے جس کی وجہ سے 7 بچے زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں