’’میں منٹو‘‘ فلم میں کام کرنا ہی اہم ہے میرا کردار سرپرائز ہوگا ثانیہ سعید

سب سے اہم کہانی ہے وہ چاہے فلم، تھیٹر یا ٹی وی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ثانیہ سعید


Javed Yousuf October 25, 2014
بھارت میں پاکستانی ڈرامہ آن ایئر ہونا اچھی بات ہے، ثانیہ سعید۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کی نامور اور منجھی ہوئی اداکارہ' اینکر ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ کردار نہیں منٹو اہم ہے۔ اس میں میرا کردار ایک سرپرائز ہے۔

''میں منٹو'' کا حصہ بننے پر ہم سبھی خوش ہیں، ٹی وی پروڈکشن میں تکینکی طور پر بہتر مگر جو کچھ دکھایا جا رہا ہے وہ تشویش کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے ''ایکسپریس'' کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ سعادت حسن منٹو کو ذاتی طور پر تو نہیں جانتی اور نہ ہی ملاقات ہوئی مگر رائٹر اور ڈائریکٹر نے جیسا چاہا اسے اسی طرح کرنے کی کوشش کی ہے۔ مجھ سمیت سارے ہی فنکاروں کے لیے یہی اہم تھا کہ سعادت حسن منٹو پر بننے والی فلم ''میں منٹو'' میں کام کر رہے ہیں جس میں ہر کوئی اپنے اپنے کردار کو لے کر پرجوش ہے۔

''میں منٹو'' میں کام کرنا دلچسپ اور مزیدار رہا ہے، سرمد کھوسٹ کے ساتھ ہمیشہ کام کرتے ہوئے اچھا لگا ہے کیونکہ وہ کہانی اور سیچویشن کے مطابق کرداروں کو لے کر چلتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے سب سے اہم کہانی ہے وہ چاہے فلم، تھیٹر یا ٹی وی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مستقبل میں بھی اگر مجھے کوئی اسی طرح کی فلم آفر ہوئی جس کی کہانی پسند آگئی تو ضرور کروں گی کیونکہ ویسے بھی فلم بڑا اور مقبول میڈیم ہے۔

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے سوال پر ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین اداکار ہیں جو (ان ٹرینڈ) خودرو ہیں جنہوں نے ایکٹنگ کی باقاعدہ کوئی تربیت نہیں لی اور اس کے باوجود ان کی پرفارمنس کسی طرح سے بھی ان منجھے فنکاروں سے کم نہیں جنہوں نے باقاعدہ کورسزکیے ہوئے ہیں۔

بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کا چینل آن ایئر ہونا اچھی بات ہے، ہمارا تعلق حقیقت پر مبنی کہانیوں سے ہے مگر ڈراموں میں بار بار کہانیاں دکھا کر جو مائنڈ سیٹ کیا جارہا ہے اس پر مجھے تشویش ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ٹی وی پروڈکشن کے لیے ہمیں جو مارکیٹ مل گئی ہے اس کا مثبت انداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم اس کا دائرہ کار مزید بڑھا سکتے ہیں جس کے لیے ہمیں اپنی کہانی پر توجہ دینا ہوگی جس نے پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کو بھارت سمیت پوری دنیا میں الگ شناخت رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں