سندھ گیمز آئندہ ماہ کراچی میں کرانے کا فیصلہ

سہ روزہ مقابلوں میں صوبے کے تمام 23 اضلاع شرکت کریں گے، سیکریٹری اسپورٹس


سہ روزہ مقابلوں میں صوبے کے تمام 23 اضلاع شرکت کریں گے، سیکریٹری اسپورٹس۔ فوٹو: شاہدعلی/ایکسپریس/فائل

صوبائی محکمہ کھیل نے آئندہ ماہ سندھ گیمز کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے، کراچی میں شیڈول سہ روزہ مقابلوں میں صوبے کے تمام 23 اضلاع شرکت کریں گے۔

سندھ کے صوبائی سیکریٹری لئیق احمد نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ گیمز کو بھر پور انداز میں منعقد کرانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں، بجٹ میں پہلے ہی مختص کی جانے والی ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم موجود ہے جبکہ اضافی اخراجات کے لیے حکومت سے رجوع کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر ایونٹ کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا جبکہ انتظامات کے سلسلے میں عاشورہ کے بعد فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، واضح رہے کہ گذشتہ برس صوبائی بجٹ میں رقم مخصوص ہونے کے باوجود بوجوہ سندھ گیمزکا انعقاد نہ ہوسکا تھا،2012 میں اس وقت کے صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کی زیر نگرانی 2 مرتبہ سندھ گیمز کا انعقاد ہوا تھا،سندھ اولمپک ایسوسی کے تعاون سے میرپور خاص کے بعد حیدرآباد میں منعقدہ صوبائی گیمز میں مردوں اور خواتین کے مجموعی طور پر 50 کھیلوں کے مقابلے ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں