پاکستان کے نئے فنکاروں کا کام دیکھ کر حیران ہوں ارشد وارثی

پاکستانی ڈرامے شوق سے دیکھتے ہیں اورسوچتا ہوں نئے ٹیلنٹ میں اتنا کرنٹ ہے تو سینئر کیا ہوںگے،بھارتی اداکار


Umair Ali Anjum October 27, 2014
پاکستانی ڈرامے شوق سے دیکھتے ہیں اورسوچتا ہوں نئے ٹیلنٹ میں اتنا کرنٹ ہے تو سینئر کیا ہوںگے،بھارتی اداکار۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ڈراموں نے کئی برس بعد بھارتی عوام کے دلوں میں ایک مرتبہ پھر جگہ بنالی۔

اداکار فواد خان، مائرہ خان، نوین وقار، عتیقہ اوڈھو، مہوش حیات، احسن خان، سجل علی، عمران عباس، صنم جنگ، ثروت گیلانی کے بھارتی عوام میں چرچے، عوام پاکستانی فنکاروں سے ملنے اور آٹوگراف لینے کے لیے بے چین نظر آئے۔ بھارتی اداکار ارشد وارثی نے ایک ملاقات کے موقع پر نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہم پاکستانی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتے ہیں' جن فنکاروں کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ابھی یہ پاکستان کے نئے فنکار ہیں انھیں دیکھ کرحیرت میں مبتلاہو جاتا ہوں کہ اگر یہ نئے فنکار ہیں تو سینئر فنکاروں میں کتنا کرنٹ ہوگا۔

انڈیا میں پاکستان کا ڈرامہ دیکھا جا رہا ہے اور ہماری عوام پسندکرتے ہیں' میں سمجھتا ہوں کہ ایک فنکارکسی بھی ملک کا سفیر ہوتا ہے اور اپنے ملک کی شناخت ہوتا ہے' پاکستان کے فنکاروں سے مل کر انھیں دیکھ کر پاکستان کے کلچراور تہذیب کے بارے میں معلوم چلتا ہے' مجھے بھی کراچی آنے کا بہت شوق ہے جلدکوشش کرکے آونگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں