’’نامعلوم افراد ‘‘ کی کامیابیفلموں میں ٹی وی فنکاروں کی مانگ

فلم’’نامعلوم افراد‘‘ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 13کرورڑ کا بزنس کرکے فلم انڈسٹری کے لوگوں کو حیران کردیا۔


Pervaiz Mazhar November 07, 2014
ہمیں اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، پروڈیوسر فضا علی فوٹو: فائل

پاکستان میں بننے والی بیشتر فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد نئے فنکاروں کو فلموں میں کاسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ان کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے' بقر عید پر ریلیز ہونے والی دو پاکستانی فلموں''آ پریشن021'' اور خاص طور سے فلم ''نامعلوم افراد'' کی کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

فلم سازی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد نے روایتی فلموں اور فنکاروں سے جان چھڑاتے ہوئے نئے موضوعات اور نئے فنکاروں کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اب لوگ نئے چہرے دیکھنے چاہتے ہیں، بیشتر فلم سازوں نے ٹیلی ویژن کے معروف اداکاروں کے ساتھ چند نئے فنکاروں کو لے کر فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ فلم''نامعلوم افراد'' نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 13کرورڑ کا بزنس کرکے فلم انڈسٹری کے لوگوں کو حیران کردیا۔

اس فلم کے شو اب بھی کامیابی سے جاری ہیں۔ اس فلم کی پروڈیوسرفضا علی کا کہنا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں پاکستان میں اچھی فلمیں نہیں بن سکتیں یہ ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے' ہم کم وسائل میں بھی اچھی فلم بنا سکتے ہیں، ہمیں اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، انھوں نے کہا کہ وہ جلد اپنی دوسری فلم شروع کریں گی جس کی تیاریاں جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں