شامی فوج کی اسکول پر بمباری سے37 بچے جاں بحق متعدد زخمی

شامی فوج کی جانب سے دمشق کے نواحی علاقے القلمون میں اسکول پر اس وقت راکٹ داغے گئےجب وہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں۔


INP November 07, 2014
یہ اسکول دمشق کے شمال مشرق میں واقع باغیوں کے زیرکنٹرول القلمون میں تھا۔ فوٹو: فائل

GILGIT/SKARDU: شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کی اسکول پربمباری کے نتیجے میں37بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے دمشق کے نواحی علاقے القلمون میں اسکول پر اس وقت راکٹ داغے گئے جب وہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں۔ حملے میں 37 کم سن بچے جاں بحق اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

لندن میں قائم شامی آبرزویٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج کی گولہ باری سے القلمون قصبے میں کم سے کم 37 بچے مارے گئے۔انسانی حقوق گروپ کے ڈائریکٹررامی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ان کے پاس شامی فوج کی گولہ باری سے اسکول کے 37 بچوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ یہ اسکول دمشق کے شمال مشرق میں واقع باغیوں کے زیرکنٹرول القلمون میں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں