قائمہ کمیٹی میں پارلیمنٹ میں خواتین کی نشستوں میں اضافے کی تجویز منظور

بل پارلیمان سے منظور ہونے کے بعد وہ خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے اس میں مزید ترامیم کریں گی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ


اعظم خان November 10, 2014
سیاسی جماعتیں عمومی نشستوں کے لئے کم از کم 10 فیصد خواتین امیدواروں کا انتخاب کریں، بل میں تجویز فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پیپلزپارٹی نے خواتین کے لئے عمومی نشستوںکا کم از کم 10فیصد اور جنرل کونسلز میں 33فیصد کوٹا مختص کرنے کی تجویز دی ہے جو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کااجلاس چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں عبدالمنان کی صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور عذرا فضل پیچوہو نے پارلیمنٹ میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں 10 فیصد اضافے اور بلدیاتی نظام میں خواتین کی جنرل نشستوں میں کواتین کا کوٹہ 33 فیصد کرنے سے متعلق بل پیش کیا گیا، بل میں تمام سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عمومی نشستوں کے لئے کم از کم 10 فیصد خواتین امیدواروں کا انتخاب کریں جبکہ پارٹی کی منتخب جنرل کونسل کے لئے 33 فیصد کوٹا رکھیں۔ اسی پیمانے کو نہ صرف پارٹی کی ذیلی کمیٹیوں بلکہ قومی، صوبائی اور مقامی سطح کی تنظیم پر متعارف کرایا جائے، حکومتی ارکان کی جانب سے بل کی مخالفت نہیں کی گئی اور بل متفقہ طورپر منظورکر لیا گیا۔

ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ بل پارلیمان سے منظور ہونے کے بعد وہ خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے اس میں مزید ترامیم کریں گی۔ اس وقت پارلیمان میں خواتین کی نمائندگی گزشتہ سیٹ اپ کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین ارکان اسمبلی کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے اور انھوںنے خود کو فعال، عقل مند اور قانون سازی کے عمل ودیگر پارلیمانی سرگرمیوں کا اہل ثابت کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں