اچھی فلم بنانے کیلیے اچھا موضوع ہونا ضروری ہے جاوید شیخ

عام ڈگر سے ہٹ کر فلمیں بنائی جائے تو لوگ اسے دیکھنے سینما گھر ضرور آئیں گے، اداکار


Cultural Reporter November 12, 2014
ملک میں بہترین اور باصلاحیت فنکار موجود ہیں جو بہت اچھا کام کرنا جانتے ہیں، جاوید شیخ فوٹو: فائل

PESHAWAR: فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں سوچ کی تبدیلی نے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے ہم اگر عام ڈگر سے ہٹ کر فلمیں بنائیں گے تو فلم کو لوگ دیکھنے ضرور آئیں گے۔

ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوعات کا ہونا ضروری ہے، اس وقت جو بھی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں اس کی بنیادی وجہ اس کی اچھی کہانی اور معیاری پروڈکشن ہے عوام نے فلموں کو کبھی مسترد نہیں کیا لیکن انھیں اچھی فلمیں دیکھنے کو نہیں ملیں۔

انھوں نے کہ اب اگر پاکستانی عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں تو اس کی وجہ صرف اچھی اور معیاری فلموں کا ہونا ہے ہمارے ملک میں بہترین اور باصلاحیت فنکار موجود ہیں جو بہت اچھا کام کرنا جانتے ہیں اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں میں انھوں نے ثابت کیا کہ فلم میں ان کا انتخاب غلط نہیں تھا اس وقت ضرورت بھی فلموں کے لیے ایسے فنکاروں کی ہے اپنی بہترین صلاحیتوں سے فلموں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں