ثنا اگلے ماہ اداکاری شروع کریں گی فٹنس کے لیے جم جوائن کر لیا

اداکارہ ثنا نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل شوبز سرگرمیاں ترک کردی تھیں۔


Cultural Reporter November 14, 2014
اداکارہ کے مطابق وہ آئندہ ماہ شوبز سرگرمیوں کا حصہ بن جایئں گی اسی لیے اپنی فٹنس کو بہتر کر رہی ہیں ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ ثنا نے شوبز میں واپسی کی تیاریاں شروع کردیں ، اگلے ماہ سے باقاعدہ طور ڈرامہ سیریلز اور فلموں میں اداکاری شروع کردیں گی ۔

اداکارہ ثنا نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل شوبز سرگرمیاں ترک کردی تھیں۔ اب انھوں نے دوبارہ شوبز کی دنیا میں واپس آنے کے لیے جم جوائن کرلیا ہے جہاں ثنا اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے مختلف قسم کی ایکسر سائزکررہی ہیں ۔ اداکارہ کے مطابق آئندہ ماہ شوبز سرگرمیوں کا حصہ بن جاؤں گی اسی لیے اپنی فٹنس کو بہتر کر رہی ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں