ریڈیو کراچی کے فنکاروں نے کم اجرت پر کام سے انکار کردیا

جن فنکاروں کو سکھایا وہ آگے نکل گئے ہم ریڈیو والے وہیں ہیں، استاد نواز، مظہر، وحید


Umair Ali Anjum November 15, 2014
جن فنکاروں کو سکھایا وہ آگے نکل گئے ہم ریڈیو والے وہیں ہیں، استاد نواز، مظہر، وحید فوٹو: ایکسپریس/فائل

KARACHI: ریڈیو پاکستان کراچی سینٹرل پروڈکشن یونٹ کے فنکاروں نے کم اجرت اور نامناسب حالات کے باعث کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

طویل عرصے سے موسیقی کی خدمت کرنے والے فنکار ادارے کے افسران کے رویے سے دل برداشتہ ہوکر موسیقی سے ناطہ توڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ، اس ضمن میں سینئر فنکاروں کاکہنا ہے کہ ہمیں معاوضہ کم دیا جاتا ہے اور جس عزت کے ہم حقدار ہیں وہ بھی نہیں ملتی ریڈیو پاکستان کراچی سینٹرسے کام کرتے ہوئے ہماری عمریں گزرگئیں۔

سینئر موسیقاراورمینڈولین نواز استاد نواز خان، استاد مظہرامراوبندو خان اور وحید خیال نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے آج بہت ترقی کرلی ہے وہ فنکار کہ جنھیں ہم نے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا وہ دنیا بھر میں اپنے فن کی بنیاد پر راج کررہے ہیں مگر ریڈیو پاکستان کراچی سینٹرل پروڈکشن یونٹ میں آج بھی فنکاروں کو ایک گانے یا غزل کے چند سو روپے دیے جاتے ہیں جس کے لیے سینئر فنکار ہفتوں اسٹیشن کے چکر لگاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں