انتخابات پر3ارب اخراجات آئینگےپچھلے الیکشن سے 95 کروڑزیادہ

الیکشن کمیشن سمری جلدارسال کریگا ،وزارت خزانہ مرحلہ وارگرانٹ دے گی،ذرائع


Wajid Hameed September 30, 2012
الیکشن کمیشن سمری جلدارسال کریگا ،وزارت خزانہ مرحلہ وارگرانٹ دے گی،ذرائع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کیلیے کل اخراجات کا تخمینہ 3ارب روپے لگایا ہے۔

جوگزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں 95 کروڑ زیادہ ہے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن بجٹ ونگ کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے اخراجات کے تین ارب کی گرانٹ وزارت خزانہ سے لینے کے لے باقاعدہ تحریری دستاویزات چند روز میںوازرت خزانہ کو بھیج دی جائے گی۔

وزارت خزانہ یہ گرانٹ مرحلہ وار اداکرئے گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مزیدایک لاکھ چھ ہزارشفاف بیلٹ باکس کی جلدخریداری کیلیے ادائیگی کی جانا ہے۔ گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں آئندہ عام انتخابات میں 65ہزارپولنگ اسٹیشن کے بجائے 95 ہزارپولنگ اسٹیشن قائم کرنے سے بھی پولنگ کے عملے کی تعیناتی اور ان کے یومیہ ادائیگی اخراجات کاتخمینہ لگایاگیاہے جبکہ مہنگائی کے باعث پیپرکی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے باعث بیلٹ پیپرکی تیاری پرکئی گنا زائد اخراجات آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں