تھر میں ہلاکتوں کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے حیدر عباس رضوی

تھر کا کوئلہ فوری استعمال میں نہ لایا گیا تو پھر اربوں روپے کا یہ اثاثہ کسی کام کا نہیں رہے گا، حیدر عباس رضوی


Nama Nigar November 16, 2014
تھر کا کوئلہ فوری استعمال میں نہ لایا گیا تو پھر اربوں روپے کا یہ اثاثہ کسی کام کا نہیں رہے گا، حیدر عباس رضوی فوٹو؛ فائل

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ ڈیروں اور جاگیرداروں نے سندھ کو برباد کردیا ہے۔

تھر میں 300 سے زیادہ بچوں کی اموات ہوئی ہیں لیکن محلات میں بیٹھنے والوں کو کیا معلوم کہ پھول جیسے بچوں کی لاشیں دفنانا کتنا بڑا عذاب ہے۔ تھر کی ہلاکتوں کی ذمے دار سندھ حکومت ہے، اسی تھر کا بہت سا حصہ ہندوستان میں ہے، وہاں اس قسم کی پے درپے ہلاکتیں نہیں ہوتی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی، سید شاکر علی، بلوچستان کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر محمد علی بروہی، رکن قومی اسمبلی ثمن جعفری، رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو، سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن شریف خان، منگلا شرما زونل انچارج مجیب الحق واراکین، سیکٹر جھڈو کے انچارج اصغر علی قائم خانی واراکین بھی موجود تھے۔

حیدر عباس رضوی نے انکشاف کیا کہ تھر کے کوئلے کو تاحال استعمال میں نہیں لایا گیا جو سندھ اور پاکستان کے ساتھ ظلم ہے کیونکہ عالمی سطح پر کوئلے کے استعمال پر پابندی کاقانون لاگو ہورہا ہے جس کے بعد تھر کا کھربوں ٹن کوئلہ کسی کام کا نہیں رہے گا۔ دریں اثنا ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں جھڈو میں کیمپ لگایا گیا جس میں سیکڑوں شہریوں، بزرگوں اور نوجوانوں نے متحدہ کی ممبر شپ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں