فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آنے پر بہت خوش ہوں سعود

پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہوچکی ہیں لیکن ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا، اداکار سعود


Cultural Reporter November 18, 2014
اس وقت ایسے موضوعات کی ضرورت ہے جو عوام کو بھر پور تفریح کے ساتھ مثبت پیغام بھی دے سکے، سعود۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکار سعود نے کہا ہے کہ میری شناخت پاکستان کی فلم انڈسٹری ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مجھے شناخت اور شہرت ملی۔

آج جب مجھے فلم انڈسٹری میں رونقیں نظر آرہی ہیں اس نے مجھے ایک نیا حوصلہ دیا ہے، میں نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر مجھے مل گئی، پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہوچکی ہیں لیکن ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا۔ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے سعود نے کہا اگر ہم نے معیار پر توجہ نہیں دی تو ہم کامیاب نہیں ہوسکیں گے، نئے رجحانات اور نئی سوچ سے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں،فلموں میں کہانی سب سے اہم ہوتی ہے،اس وقت ایسے موضوعات کی ضرورت ہے جو عوام کو بھر پور تفریح کے ساتھ مثبت پیغام بھی دے سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں