پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ یکم دسمبر سے بجلی بھی سستی ہونے کا امکان

سی پی پی اے نے نیپرا کو درخواست دے دی، سماعت 24 نومبرکو ہوگی


تنویر محمود راجہ November 21, 2014
اکتوبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 57 ارب 51 کروڑ روپے رہی اور ریفرنس فیول لاگت 7 روپے54پیسے فی یونٹ تھی۔ فوٹو: فائل

یکم دسمبر سے بجلی کی قیمتوں میں46 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے تاہم حتمی منظوری نیپرا کے فیصلے کے بعد دی جائے گی۔

نیپرا حکام کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) کی درخواست سماعت کیلیے منظور کر لی گئی ہے، باقاعدہ سماعت 24 نومبر کو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کیلئے بجلی46 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اکتوبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 57 ارب 51 کروڑ روپے رہی اور ریفرنس فیول لاگت 7 روپے54پیسے فی یونٹ تھی جبکہ حقیقی فیول لاگت7 روپے7پیسے فی یونٹ رہی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ ماہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں