اپنی نصف صدی کی ریاضت پر دکھ ہوتا ہے مصطفیٰ قریشی

بھٹو کیساتھ گزرا وقت یاد آتا ہے تو آنکھیں نم ہوجاتی ہیں، یہ اب پی زیڈ پی بن چکی


Umair Ali Anjum November 23, 2014
عمران خان میں وہ صلاحیتیں ہیں جو ایک لیڈر میں ہونی چاہئیں، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس

سینئراداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ مجھے اپنی نصف صدی کی ریاضت پر دکھ ہوتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین کے ساتھ گزرا وقت جب بھی ان کو یاد کرتا ہوں آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔

شہید رانی اور ذوالفقارعلی بھٹو کی قربتیں ملیں تو ان سے بہت کچھ سیکھا مگراب پیپلزپارٹی پی زیڈ پی بن چکی ہے سو ان کے ساتھ اب مزید کام کرنا نھیں چاہتا، مجھے منانے کے لیے بہت سے رہنماؤں نے رابطہ کیا مگر میں اب پیپلز پارٹی سے بات کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔ نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے میری ملاقاتیں ہوئیں تو تحفظات سے آگاہ کیا مگر بات سنی ان سنی ہوگئی، پاکستان کی معیشت ہی نہیں، ہماری فلم انڈسٹری،تھیٹر اورمیوزک انڈسٹری کو تباہ کرنے میں ہمارے حکمرانوں کا اہم کردار ہے۔

مصطفی قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان میں وہ صلاحیتیں نظرآتی ہیں جو ایک لیڈر میں ہونی چاہئیں، تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے جب بھی عمران خان نے بلایا تو ضرور ملنے جاؤں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ پچاس برسوں میں کبھی پاکستان پیپلزپارٹی سے عہدہ نہیں مانگا، تحریک انصاف میں بھی عہدے کے لیے نہیں جارہا ہوں بس ملک میں تبدیلی چاہتا ہوں اور امید ہے وہ جلد آئیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں