’’موج مستی اور مزہ‘‘ ایکسپریس فیملی فیسٹیول دیکھنے ہزاروں لوگ پہنچ گئے

ایکسپریس نے فیملی فیسٹیول کا انعقاد کر کے اپنی اچھی روایت کو برقرار رکھا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال


لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی رانااقبال،ایڈیٹرایڈیٹوریل ایکسپریس لطیف چوہدری اورجی ایم مارکیٹنگ شرمین خرم ایکسپوسینٹرمیں ایکسپریس فیملی فیسٹیول کاافتتاح کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: موج، مزہ، مستی کے رنگ لیے ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر میں فیملیز کیلئے 2 روزہ رنگا رنگ فیسٹیول شروع ہو گیا۔

ایکسپریس فیملی فیسٹیول کا افتتاح اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کیا، قبل ازیں روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر ایڈیٹوریل لطیف چوہدری، ایڈیٹر فورم اجمل ستار ملک، جی ایم مارکیٹنگ شرمین خرم اور چیف رپورٹر خالد قیوم نے ا سپیکر رانا اقبال کا استقبال کیا اور انھیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے، پہلے روز ہی خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی رانا محمد اقبال فیسٹیول میں ہر اسٹال پر گئے،اسٹالز مالکان نے انہیں اپنی پراڈکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اسپیکر نے اشیا کی تعریف کی اس دوران دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔اسپیکر ایکسپریس پروگرام کے اینکر ڈار اور ڈارلنگ کے بارے میں پوچھتے رہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال نے کہا ایکسپریس نے فیملی فیسٹیول کا انعقاد کر کے اپنی اچھی روایت کو برقرار رکھا ہے، ایکسپریس ایک بڑا میڈیا گروپ ہے جو لوگوں کو بروقت نیوز اور انٹرٹیمنٹ فراہم کر رہا ہے، ان کاکہنا تھا ملک کے جو حالات ہیں، اس کے پیش نظر اس طرح کی تفریح وتقریبات قوم کیلیے بہت ضروری ہیں اس حوالے سے ا یکسپریس گروپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں،یاد رہے ایکسپریس گروپ اس سے پہلے کراچی اورفیصل آباد میں کامیاب معیاری تفریحی پروگرامو ں کا انعقاد کر چکا ہے، ایکسپریس فیملی فیسٹیول ' میں ہونے والے مقابلہ موسیقی ''وائس آف لاہور'' کا ٹائٹل نوجوان گلوکارعلی حیدر نے اپنے نام کرلیا، جبکہ ''ماڈل آف لاہور (تصویری مقابلہ)'' کے نتائج کا اعلان آج شام ہونے والے میوزک کنسرٹ کے دوران کیا جائے گا ۔

'وائس آف لاہور' اور 'ماڈل آف لاہور ( تصویری مقابلہ )' کا انعقاد ایکسپو سنٹرمیں کیا گیا، اس موقع پرپہلی پوزیشن علی حیدر نے جبکہ دوسری پوزیشن نعمان مجید ، تیسری پوزیشن کامران ذوالفقار اورچوتھی پوزیشن ندیم احمد نے حاصل کی، ججز کے فرائض شام چوراسی گھرانے کے معروف گائیک استاد رفاقت علی خاں نے انجام دیئے ، جنہوںنے ' وائس آف لاہور ' کے مقابلہ گائیکی میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو'سُر، لے اور تال' کے مطابق پرکھا اوراس کے مطابق ہی فاتح کا اعلان کیا، نوجوان گلوکاروں نے جہاں بالی وڈ فلموں کے گیت سنائے، وہیں انہوں نے پاکستان کے معروف گلوکاروں کے گیت بھی پیش کئے جبکہ کچھ نوجوانوں نے انگریزی زبان میں بھی گیت سنائے۔ یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ مقابلہ موسیقی میں دس سال سے کم عمر بچوں نے بھی حصہ لیا،جیوری نے رجسٹریشن کروانے والے ہزاروں نوجوانوں میں سے محمد عارف ، عثمان بٹ ، علی حیدر ، سید علی احمد ، سلمان ، محمد علی رمضان ، علی اعجاز، محمد عثمان سلیم ، وقاص، خالد محمود چوہدری ، نعمان نیاز،قیصر رحمان ، انیس الرحمان ، محمد شاہ میر ، محمد ہارون نظام الدین ، محمد تقی اقبال ، مریم جاوید ، محمد آصف، اصغر علی، ندیم احمد ، سعیدہ طوبی، محمد نعمان مجید، نعمان،کامران ذوالفقار ، شہزادہ ، قمر الاسلام ، فہد جاوید کے ناموں کو مقابلے کے لئے فائنل کیا تھا،اس موقع پر نوجوان گلوکاروں کی بہترین پرفارمنس پرشرکاء نے خوب داد دی ۔

جبکہ بہترگائیکی نہ کرنے والوںکو رفاقت عل خاں نے گائیکی کوبہتربنانے کیلئے مفیدمشورے دیئے،رفاقت علی خاں نے جہاں نوجوانوں کو سر اورتلفظ کوبہتربنانے کا طریقہ سمجھایا، وہیں اپنی پرفارمنس کے دوران لائیوپرفارم کرنے کا انداز بھی بتایا،اس موقع پررفاقت علی خاں نے اپنے مقبول گیت بھی سنائے جن کوبہت سراہا گیا، فیملی فیسٹیول میں پہلے روز ہزاروں کی تعداد میں فیملیز نے شرکت کی ۔بزنس کمیونٹی ،شو بز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی دلچسپیوں کے مطابق نمائش کا لطف اٹھایا،نمائش میں آنے والے شائقین نے مختلف مصنوعات کے اسٹالز،فوڈ کورٹ ،میوزک پروگرام، جھولے ،مختلف گیمز میں حصہ لے کر اسے انجوائے کیا۔ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام فیملی فیسٹیول میں مختلف سیکٹر ز کی 60سے زائد کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے۔

نمائش میں کاسمیٹکس ،مینوفیکچررز،ڈویلپرز، بینکس ، مارکیٹنگ، ہیلتھ پروڈکٹس ،جیولری ،ملبوسات اور دیگر سیکٹرز کی مصنوعات لوگوں کی خصوصی دلچسپی کا مرکز رہیں۔نمائش میں ماسٹر مولٹی فوم،صوفی گروپ،مینیو چکن،ڈائمنڈ جمبو لان،ایف آر کیبلز،یونی فوم،اظہارمنوں ڈویلپرز، شیلڈ،یو بی ایل اومنی،نیسلے ہیلتھ سائینسز،ایبٹ ڈائبیٹیز کیئر،سینڈوز،اسٹائلو،سنگ میل پبلی کیشنز،عائشہ بوتیک،سام جیولری، بلوچستان ڈرائی فروٹ،اولیوو پاکستان،بلیسکو کاسمیٹکس، کراچی نمکو، شاہین کاسمیٹکس،میڈ جانسن،نووونارڈسک،اوساکا لائیٹنگ، ہاؤس آف اٹالیا، روش،سجالو پاکستان،سیمسول،فاسٹ مارکیٹنگ اوردیگر کمپنیوں نے اپنے ا سٹالز لگائے۔ 2 روزہ فیملی فیسٹیول کے پہلے روز ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ''موج ، مستی اور مزہ'' کے سلوگن سے جہاں ہزاروں مرد وخواتین نے بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے شرکت کی وہیں بچوں کی تفریح کیلئے بھی ہر قسم کی سہولیات مہیا کی گئی تھیں ،اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے اپنی فیملیوں کے ساتھ آئے محمددانیال، رضوان ،اشفاق منہاس اور اختر حسین نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج کل ہر طرف گھٹن اور خوف کا ماحول ہے۔

ایسے میں ایکسپریس میڈیا گروپ نے رونقیں لگائیں ہم ایکسپریس کے شکرگزار ہیں، لیڈی رپورٹر کے مطابق فیملی فیسٹیول کے پہلے روز بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھر پور انجوائے کیا ، فیملیز نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایکسپریس نے جب بھی فیملیز فیسٹیول کا انعقاد کیا تو لوگوں نے بھرپور شرکت کی ،سلمیٰ بیگم، نادیہ، زارا، کلثوم نے کہا کہ شاپنگ تو ہر جگہ سے ہو جاتی ہے مگر یہاں اتنا اچھا ماحول ہے، جیب کٹنے کا خطرہ ہے نہ پرس چھیننے کا ڈر، قیمتیں بھی بازار سے کم ہیں، سکون سے خریداری کر رہے ہیں، فیملی فیسٹیول میں سب سے زیادہ رش ست رنگی اسٹال پر تھا جہاں معروف ٹی وی آرٹسٹ جویریہ سعود نے وزٹ کیا خواتین اور بچوں نے ان سے آٹو گراف لیے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں، نوجوان لڑکیوں نبیلہ، سدرہ، سعدیہ، عصمت ، شاہین اور بشریٰ عتیق نے بتایا کہ انہیں یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ، انہیں اپنی مرضی کی سب چیزیں مل گئیں ، فیسٹیول میں مینیو چکن کے اسٹال پر مرغے کے روبوٹ نے بچوں کے ساتھ رقص کئے ، یہاں چکن سے بنی ہوئی مختلف اشیا بھی فروخت کی گئیں، بچوں نے چکن سے بنائی ہوئی اشیاء بھی خریدیں ڈانس کرنے اور ملی ترانے گانے پر بچوں کو انعامات دیئے گئے ۔

بچوں کے من پسند جوکر ان کیساتھ فیسٹیول میں موجود رہے، بچے جھولا جھولتے اور لڑکیاں پینگیں چڑھاتیں رہیں، جمپنگ جھولوں نے بچوں کے دل موہ لئے اور بچوں نے بھر پور تفریح کی، سیمسول کے اسٹال میں خواتین کے مفت بال ڈائی کیے گئے،شیلٖڈ توٹھ پیسٹ اور برش کے اسٹال پر بچوں اور خواتین نے اپنے کانوں اور دانتوں کی مفت صفائی کروائی، بچوں نے ملی ترانوںاورڈانس فیسٹیول میں حصہ لیا انعامات جیتنے والے بچے انتہائی خوش نظر آئے،اسٹائلوجوتے اور پرس کے اسٹالز پر ماؤں نے بچوں کے لیے جوتے اور اپنے لیے پرس خریدے مسز شکیل، سعدیہ، نبیلہ، صائمہ اور عصمت نے بتایا فیملیز فیسٹیول لگتے رہنے چاہیئں کیونکہ ملک کے جو حالات جا رہے ہیں ہر آدمی ٹینس اور مایوسی کا شکار ہے اس طرح کے فیملی فیسٹیولز سے عام آدمی کو تھوڑی سی تفریح میسر آجاتی ہے، من پسند اشیا بھی مل جاتی ہیں ، مسز بشریٰ عتیق نے کہا کہ وہ کراچی سے آئی ہیں جونہی انہوں نے ایکسپریس فیملی فیسٹیول کا سنا وہ فوراً ایکسپو سنٹر پہنچی ہیں، ایک تو یہاں سکیورٹی ہے دوسرا ماحول بہت اچھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں