چارسال میں 449 بھارتی فوجیوں کے خودکشی کرنے کا انکشاف

2011 سے بری فوج کے362،فضائیہ کے76،بحریہ کے11 اہلکاروں نے خودکشی کی، بھارتی وزیردفاع


Online November 30, 2014
2011 سے بری فوج کے362،فضائیہ کے76،بحریہ کے11 اہلکاروں نے خودکشی کی، بھارتی وزیردفاع. فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ 2011 سے اب تک کم از کم 449 بھارتی فوجیوں نے خود کشی کی ہے جس میں سب سے زیادہ تعداد بری فوج میں ہے جس کے بعد فضائیہ میں 76 اور بحریہ میں 11 واقعات پیش آئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وزیر دفاع نے لوک سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زیادہ تر خودکشیوں کی وجہ پیشہ ورانہ مشکلات اور گھریلو مسائل ہیں۔ خودکشیوں کے زیادہ تر واقعات ریگولر فوج میں پیش آئے اور 2011 سے تاحال 362 فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران فوجیوں کی طرف سے اپنے ہی ساتھیوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بھی 10 واقعات پیش آئے۔ بھارتی فضائیہ میں خودکشیوں کے 76 واقعات جبکہ بحریہ میں 11 واقعات پیش آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں