دلیپ کمار کے بعد کوئی دوسرا دلیپ نہیں آسکتا پریم چوپڑا

نصیرالدین کی رائے ذاتی ہے، دلیپ کمار کا کسی سے موزانہ کرنا مناسب نہیں


Javed Yousuf December 08, 2014
امیتابھ کبھی دلیپ صاحب سے موازنہ پسند نہیں کرینگے،ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

بولی وڈ کے ورسٹائل ولن پریم چوپڑا نے کہا ہے کہ دلیپ کمار جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اوران کا کسی دوسرے اداکار سے موازانہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا، امیتابھ بچن اپنے انداز کا فنکار ہے جو خود دلیپ کمار کی اداکاری کے مداح ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پریم چوپڑا نے ممبئی سے ٹیلیفون پر نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے کیا۔ پریم چوپڑا نے کہا کہ نصیر الدین شاہ نے جو کچھ کہا وہ انھوں نے ذاتی حیثیت سے کہا ہے، جہاں تک امیتابھ بچن کی بات ہے تو انھیں ذاتی طور پر بہت اچھی طرح جانتا ہوں وہ کبھی بھی دلیپ صاحب سے اپنا موازانہ کرنا پسند نہیں کریں گے، بلکہ وہ خود متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ دلیپ کمار جی اداکاری کا انسٹیٹوٹ ہیں، میں خود کالج کے زمانے سے دلیپ کمار کا زبردست فین تھا۔

جب آنجہانی بی آر چوپڑا نے فلم ''داستان'' میں دلیپ کمار کے دوست راجن کے رول میں کاسٹ ہوا تو وہ لمحات میری زندگی کے یادگار تھے جس روز دلیپ کمار کے ساتھ پہلا سین کیا، اس فلم کے بعد دلیپ جی نے مجھے اپنی ذاتی فلم ''بیراگ'' میں بھی سائن کیا۔ پریم چوپڑا نے کہا کہ صرف اتنا کہوں گا کہ دلیپ کمار کے بعد کوئی دوسرا دلیپ نہیں آسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں