گھریلو صارفین کے لئے بجلی کے بلوں میں 20 فیصد کمی کا امکان

حکومت نے تقسیم کار کمپنیوں کے توسط سے نیپرا کو 301 سے 500 یونٹ کا نیا سلیب متعارف کرانے کی درخواست کردی ہے


Zafar Bhutta December 09, 2014
نئے سلیب سے حکومت کو 22 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔ فوٹو: عارف سومرو/ایکسپریس

SWAT: جہاں ایک طرف تحریک انصاف کی تحریک میں تیزی آرہی ہے وہاں دوسری جانب حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لئے ایک نیا سلیب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گھریلو صارفین کے بلوں میں20 فیصد کمی آئے گی۔

حکومت نے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے نیا سلیب جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت حکومت نے تقسیم کار کمپنیوں کے توسط سے نیپرا کو 301 سے 500 یونٹ کا نیا سلیب متعارف کرانے کی درخواست کی ہے۔ نئے سلیب کے باعث گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں 20 فیصد تک کمی آئے گی اور اس سلسلے میں حکومت کو 22 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔

گھریلو صارفین کو بجلی کی مد میں اربوں روپے کی سبسڈی کو پورا کرنے کے لئے صنعتی اور کمرشل صارفین کے ٹیرف میں 4سے 6فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں