دہشتگردوں کی دھمکیوں کے بعد لاہور میں امریکی قونصل خانہ دوسری جگہ منتقل کرنے پرغور

دہشتگردوں نے امریکی قونصل خانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔


سید مشرف شاہ December 09, 2014
امریکی قونصل خانے کو گزشتہ برس بھی بند کیا گیا تھا فوٹو: فائل

RAWALPINDI: دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد امریکی قونصل خانے کو کسی دوسری جگہ شفٹ کرنے اور سیکیورٹی مزید بڑھانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے لایک مرتبہ پھر اہور میں واقع امریکی قونصل خانے کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد قونصل خانے کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ امریکی سفارتی حکام نے ان دھمکیوں کے پیش نظر قونصل خانے کو دوسری جگہ منتقل کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر امریکی قونصل خانے کو گزشتہ برس بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں