کراچی میں فلمی سرگرمیوں کا شروع ہونا خوش آئند ہے سنگیتا

کراچی میں فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں فلم بینوں کی جانب سے اس کا زبردست خیر مقدم کیا گیا ہے، سنگیتا


Cultural Reporter December 16, 2014
اب ہمارا مقابلہ دنیا میں بننے والی فلموں سے ہے ہماری فلمیں عالمی فلم فیسٹول میں دکھائی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ڈائریکٹر سنگیتا نے کہا ہے کہ کراچی سے ایک بار پھر فلم انڈسٹری کی بحالی کا آغاز ہونا خوش آئند ہے کیونکہ یہ شہر پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی اور تجارتی مرکز ہے۔

شہر کے لوگ بدامنی اور امن وامان کی خراب صورتحال کے باجود گھروں سے نکلے ہیں اور تفریح کے لیے باہر آنا چاہتے ہیں تاکہ ذہنی سکون حاصل کرسکیں، طویل عرصہ سے شہر کے حالات خراب ہیں لیکن کراچی میں ثقافتی سرگرمیاں عروج پر نظر آتی ہیں،ایک طویل عرصہ بعد کراچی میں فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں فلم بینوں کی جانب سے اس کا زبردست خیر مقدم کیا گیا ہے اس کا مطلب ہے کہ لوگ تفریح کے ذرائع مہیا کرنے والے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس وقت سب سے زیادہ فلمیں کراچی میں بن رہی ہیں اور لوگ سنیماؤں کی طرف متوجہ ہورہے ہیں، اب ہمارا مقابلہ دنیا میں بننے والی فلموں سے ہے ہماری فلمیں عالمی فلم فیسٹول میں دکھائی جارہی ہیں جہاں بہترین فلموں کا انتخاب ہوتا ہے،ہمیں اسی معیار کو اپنانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں