سانحہ پشاور نے دل دہلا کے رکھ دیا ہے عتیقہ اوڈھو

زندگی میں اس سے بڑاسانحہ نہیں دیکھا،ان معصوم بچوں کا کیا قصورتھا جو تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر سے نکلے تھے، ایوب کھوسہ


Umair Ali Anjum December 19, 2014
پاکستان کے جوحالات آج ہیں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چڑیا یہاں موجود ہی نہیں ہے، طلعت حسین فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پشاور میں واقع اسکول میں دہشتگردوں کے حملے میں شہیدہونے والی معصوم جانوں کی یاد میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شمیعں روشن کی گئیں۔

اس موقع پرنمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھونے کہا کہ پشاور کے اسکول میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقع نے دل دہلا کے رکھ دیا ہے۔ سینئراداکارطلعت حسین نے کہاکہ پاکستان کے جوحالات آج ہیں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چڑیا یہاں موجود ہی نہیں ہے۔

اداکارایوب کھوسہ نے کہا میں نے زندگی میں اس سے بڑاسانحہ نہیں دیکھا، ان معصوم بچوں کا کیا قصور تھا جو تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ اداکار منور سعید نے کہا بچے ہمارا سرمایہ ہیں اور ہم اپنا مستقبل ان میں تلاش کرتے ہیں مگر افسوس کہ ان کو تحفظ دینے میں ہم کامیاب نہیں ہوئے، ہم شرمندہ ہیں کہ ہمارے تعلیمی ادارے بھی آج محفوظ نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں