سینٹرل جیل کی سیکیورٹی غوثیہ کالونی خالی کرانے پر مکینوں کا احتجاج

سینٹرل جیل کے عقب میں قائم غوثیہ کالونی خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا


Raheel Salman December 22, 2014
آپریشن کا مقصد رہائشیوں کے کوائف معلوم کرنا اور سب سے بڑھ کر یہ معلوم کرنا تھا کہ کہیں کوئی شرپسند عناصر کسی کے گھر مہمان کی صورت میں تو موجود نہیں ہیں، پولیس حکام فوٹو: آن لائن

سیکیورٹی خدشات کے باعث ملیرجیل میں قائم اسٹاف کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، جیل کی سیکیورٹی بڑھاکر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ جیل کے گرد پولیس کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کے بعد ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے، اس سلسلے میں سیکیورٹی خدشات پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے جیل کے گرد حصار بناکر اسٹاف کالونی میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں کمانڈوز نے بھی حصہ لیا، اس دوران نقل و حرکت پر مکمل طور پر پابندی لگادی گئی، سرچ آپریشن کے دوران اسٹاف کالونی میں قائم تمام گھروں کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیے گئے آپریشن کا مقصد رہائشیوں کے کوائف معلوم کرنا اور سب سے بڑھ کر یہ معلوم کرنا تھا کہ کہیں کوئی شرپسند عناصر کسی کے گھر مہمان کی صورت میں تو موجود نہیں ہیں تاہم آپریشن کے دوران ایسا کوئی شخص نہیں ملا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی جیلوں کی طرح ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور پولیس کی ضافی نفری تعینات کردی گئی ہے ، جیل کے گرد پولیس کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ کمانڈوز بھی تعینات کیے گئے ہیں ، حکام نے مزید بتایا کہ پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے جبکہ پولیس کو جدید اسلحہ بھی فراہم کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں