ثقلین مشتاق نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ویڈیو تجزیہ مکمل کرلیا

ویزا ملنے کی صورت میں آل راؤنڈر اور سعید اجمل کی چنئی روانگی کل متوقع


اسپورٹس رپورٹرز December 24, 2014
ویزا ملنے کی صورت میں آل راؤنڈر اور سعید اجمل کی چنئی روانگی کل متوقع ۔ فوٹو : اے ایف پی

PESHAWAR: سابق اسٹار ثقلین مشتاق نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ویڈیو تجزیہ مکمل کرلیا، آل راؤنڈر اور سعید اجمل کی چنئی روانگی جمعرات کو متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے پر آئی سی سی کی طرف سے پابندی کا شکار محمد حفیظ کے مسائل کا حل تلاش کرنے کیلیے ''دوسرا '' کے موجد سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، انھوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آل راؤنڈر کے ایکشن پر اپنا ویڈیو تجزیہ مکمل کرلیا، بولنگ کوچ مشتاق احمد اور این سی ہیڈکوچ آل راؤنڈر کے کیس کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ان کی معاونت کررہے ہیں،ویزا ملتے ہی محمد حفیظ کی چنئی روانگی جمعرات کو متوقع ہے،سعید اجمل بھی ہمراہ ہونگے۔

ایکشن میں تبدیلی کے بعد جادوگر بولر کے لفبرا یونیورسٹی میں غیر رسمی ٹیسٹ ہوچکے ہیں، جس کے بعد انھوں نے کینیا کیخلاف 2میچز میں بھی حصہ لیتے ہوئے 12اوورز کیے، چنئی میں ان کے ایکشن کے حوالے سے تازہ صورتحال واضح ہونے پر آئی سی سی کو ریویو کی درخواست دی جائے گی۔ پی سی بی کو ورلڈ کپ کیلیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان 7جنوری تک کرنا ہے،حکام کی پوری کوشش ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل دونوں کے ایکشن کلیئر ہوجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں