شادی کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں میرا

بھارت اپنی فلم ’’پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ‘‘ کے رائٹس لینے آئی ہوں، اداکارہ


Javed Yousuf October 02, 2012
بھارت اپنی فلم ’’پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ‘‘ کے رائٹس لینے آئی ہوں، اداکارہ فوٹو: فائل

KARACHI: ابھی شادی کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں 'میری پوری توجہ اپنے کیرئیر پر ہے۔

بھارت اپنی فلم ''پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ'' کے رائٹس لینے آئی ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار لالی وڈ اسٹار میرا نے ممبئی سے ٹیلی فون پر''نمایندہ ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میرا نے کہا کہ لگتا ہے کہ مجھ سے زیادہ لوگوں کو میری شادی کی فکر لگی ہوئی ہے 'یہ میراپرسنل معاملہ ہے 'جس کے بارے میں سو چ سمجھ کر ہی فیصلہ کرونگی۔ویسے بھی میری ابھی شادی کی عمر ہی نہیں ہوئی اور میں اس وقت ایک ٹی وی پروگرام کی میزبانی کر رہے ہیں جب کہ بھارت میں بھی ایک ٹی وی پروگرام کے ساتھ بالی وڈ کی ایک دونئی فلمی پراجیکٹس کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔

جب میرا سے پوچھا گیا کہ کیپٹن نوید کے والد راجہ خالد پرویز اور ڈاکٹر سمیرا آپ کے خلاف فراڈ کرنے کے حوالے سے کیسز کرنے کے لیے پاکستان آرہے ہیں؟ تو میرا نے کہا کہ یہ سب پبلسٹی سٹنڈ ہے جس کے بارے میں کوئی کمنٹس نہیں دینا چاہتی۔ میرا نے کہا کہ بھارت کا یہ ٹور دس دنوں کا ہے جس کے بعد وطن واپس آتے ہی لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونیوالے برائیڈل ویک میں شرکت کرونگی۔ پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ فلم کے بارے میں انھوں نے کہا کہ اس کو پاکستان میں ریلیز کرونگی جس کے رائٹس لینے کے لیے بھارت آئی ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ میں پاکستان واپس آکر مذکورہ فلم کو کیبل پر چلانے والوں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کرونگی۔ بھارت میں کام کرنیوالے فنکاروں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر میرا نے کہا کہ انھیں پاکستان میں ہی کام کرنا چاہیے 'جب ان سے کہا گیا کہ آپ خود بھی بھارت آئی ہوئی ہیں اور آیندہ پراجیکٹس کرنے کے بارے میں بتایا ہے تو انھوں نے گول مول ساجواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی کسی میٹنگ میں جارہی ہوں اس پر بعد میں بات کرونگی۔ یاد رہے پاکستانی چار کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلم '' پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ'' دس اگست محدود پیمانے پر ریلیز ہوکر واپس ڈبوں میں بھی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں