فوجی عدالتوں کے بجائے موجودہ قوانین پرہی عمل کیاجائے وزارت قانون کی تجویز

پہلے سے موجود دہشتگردی ایکٹ جیسے قوانین پرعملدرآمد یقینی بنا لیاجائے تو مزید کسی قانون یا ترمیم کی ضرورت ہی باقی نہیں


تنویر محمود راجہ December 31, 2014
پہلے سے موجود دہشتگردی ایکٹ جیسے قوانین پرعملدرآمد یقینی بنا لیاجائے تو مزید کسی قانون یا ترمیم کی ضرورت ہی باقی نہیں۔ فوٹو/ایکسپریس،فائل

وزارت قانون نے انسداد دہشت گردی کے لئے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق نئی آئینی ترمیم کے بجائے پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد کی تجویز پیش کر دی ہے۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت قانون کے سینئر افسر نے وزیراعظم کی قائم کردہ آئینی ماہرین کی کمیٹی کی ہدایت پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مزید نئے قوانین بنانے کے بجائے اگر پہلے سے موجود انسداد دہشت گردی ایکٹ اور تحفظ پاکستان ایکٹ جیسے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنا لیاجائے تو اس کے بعد مزید کسی قانون یا ترمیم کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں