آڈیٹرجنرل پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میںریفرنس دائر

کنٹرولرجنرل اکائونٹس نے دہری شہریت،بغیراجازت بیرونی دورے کاالزام لگایاہے


Ghulam Nabi Yousufzai October 03, 2012
کنٹرولرجنرل اکائونٹس نے دہری شہریت،بغیراجازت بیرونی دورے کاالزام لگایاہے

آڈیٹر جنرل پاکستان محمداختر بلند رانا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہوگیا ہے۔

سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل ڈاکٹر فقیر حسین کو موصول ہونے والا ریفرنس پرائیویٹ کمپلینٹ کی صورت میں موصول ہوا ہے جس میں آڈیٹر جنرل پر دہری شہریت اور مس کنڈکٹ کا الزام عائدکیا گیا ہے۔ذرائع کے مطا بق ریفرنس حکومت پاکستان کے گریڈ 22کے افسرکنٹرولر جنرل اکائونٹس محمد جنیدکی طرف سے دائرکیا گیا ہے جس میں آڈیٹر جنرل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ کینیڈا کے شہری ہیں اور ملازمت کے دوران وہ مختلف الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں ۔

آڈیٹر جنرل پر منظوری لیے بغیر بیرون ملک جانے کا الزام بھی عائدکیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کونسل نے ریفرنس پر ابتدائی دفتری کارروائی شروع کر دی ہے، اس بارے کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا حتمی فیصلہ کونسل کے چیئرمین چیف جسٹس آف پاکستان کریںگے ۔ ایکسپریس نے آڈیٹر جنرل کیخلاف ریفرنس کی تصدیق کیلئے سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل ڈاکٹر فقیر حسین سے جب رابطہ کیا تو انھوں نے ریفرنس کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات سے انکارکیا اورکہا کہ ریفرنس خفیہ معاملہ ہے اور وہ اس پر تبصرہ نہیںکریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں