اثاثہ جات ریفرنس آصف زرداری کی اپیل کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا

جسٹس عظمت سعید کی کیس سننے سے معذرت کے باعث بینچ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی


Numainda Khususi January 07, 2015
آصف زرداری نے 2002 میں نیب کے ریفرنس کو چیلنج کیا تھا فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹنے پر اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔

جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے12 برس بعد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی اپیل کی سماعت کی، اس موقع پر سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائک پیش ہوئے، سماعت کے آغاز پر بینچ میں شامل جج جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ 12 برس قبل اس مقدمے میں وہ استغاثہ کے وکیل تھے اس لئے وہ اسے نہیں سن سکیں گے،جس پر فاروق ایچ نائک نے کہا کہ اگر فاضل جج مقدمہ سنے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں تاہم جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ یہ مناسب نہیں ہوگا، بینچ ٹوٹنے پر سپریم کورٹ نے اثاثہ جات ریفرنس میں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے 2002 میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے ان کے اثاثوں سے متعلق ریفرنس کو چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں