پاکستان کی ششماہی برآمدات 12 ارب 7 کروڑ ڈالر تک محدود

جولائی سے دسمبر 2014 تک پاکستان کی برآمدات 4.31 فیصد کی کمی سے 12ارب 7 کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں، پاکستان بیورو شماریات


Business Desk January 10, 2015
پی بی ایس کے مطابق دسمبر2014 میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 9.66 فیصد، درآمدات میں 6.31 فیصد اور تجارتی خسارے میں 2.34 فیصد اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی برآمدات کے مقابلے میں درآمدات کی رفتار نسبتاً تیز ہونے کی وجہ سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 33.97 فیصد کے اضافے سے 12ارب13 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9ارب5کروڑ40 لاکھ ڈالر تک محدود تھا۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2014 تک پاکستان کی برآمدات 4.31 فیصد کی کمی سے 12ارب 7 کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 12 ارب 61 کروڑ 70لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، اس عرصے میں درآمدات 11.68 فیصد کے نمایاں اضافے سے 24ارب 20کروڑ 30لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو جولائی سے دسمبر 2013 تک 21ارب67کروڑ 10لاکھ ڈالر تھیں، اس طرح 6 ماہ میں درآمدات کی مالیت میں 2 ارب 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں 54 کروڑ 40لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 6ماہ میں سال بہ سال 3ارب7کروڑ60لاکھ ڈالر بڑھا۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ماہ یعنی دسمبر2014 میں برآمدات سال بہ سال 4.64 فیصد گھٹ کر 2ارب15کروڑ 60لاکھ ڈالر، درآمدات 8.37 فیصد کے اضافے سے 3 ارب 85کروڑ90لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 31 فیصد بڑھ کر 1ارب70کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگیا۔ پی بی ایس کے مطابق دسمبر2014 میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 9.66 فیصد، درآمدات میں 6.31 فیصد اور تجارتی خسارے میں 2.34 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں