یوں سنور کے جانا ہے لوگ دنگ رہ جائیں

دیدہ زیب ملبوسات میں حسن اور تازگی نے نت نئے فیشن اپنانے والوں کو انتخاب کے لیے وسیع رینج مہیا کی۔


Musa Raza January 11, 2015
ماڈل : افرا ، فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: نئے دیدہ زیب ملبوسات میں حسن اور تازگی نے نت نئے فیشن اپنانے والوں کو انتخاب کے لیے وسیع رینج مہیا کی۔

لانگ ڈریسز سے جمپ سوٹس تک، ہر عمر کی خواتین کی دل چسپی کا سامان موجود ہے۔ مختلف رنگوں کی قوس قزح سے سجے ملبوسات نے نمائش میں شریک لوگوں کے لیے انتخاب کی وسیع راہ دی ہے۔ جب ذکر ہو شادی کا یا کسی خاص موقع کا، تو پھر کپڑوں کے انتخاب کے لیے اور ابھی زیادہ اہتمام کرنا پڑتا ہے۔



ہر دور نت نئے برانڈز ابھرتے اور دنیا کی فیشن انڈسٹری پر اپنی چھاپ چھوڑتے ہیں۔ زیرنظر ملبوسات میں قدیم و جدیدیت اور گلیمر کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ سرد موسم کے حساب سے ہماری ماڈل نے کچھ اسی طرح کے ملبوسات زیب تن کیے ہیں، جو نئے رواج کی خبر دیتے ہیں۔ لباس کی مناسبت سے زیورات کا انتخاب اور بالوں کا سنگھار اس رواج کو اور بھی نمایاں کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں