پاکستانی فنکاروں کی بھارتی ٹی وی اور فلموں میں مانگ بڑھ گئی

پاکستانی ادکار فواد خان اور عمران عباس کی فلمیں خوبصورت اور ’’تھری کریچر‘‘ بھی نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔


Cultural Reporter January 11, 2015
پاکستان ٹی وی ڈراموں کی نمائش کے بعد بھارت کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز نے پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر فلموں اور ڈراموں میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فوٹو : فائل

پاکستانی فنکاروں کو بھارتی ٹی وی اور فلموں میں کاسٹ کرنے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان کے متعدد فنکار ان دنوں بھارتی ٹی وی اور فلموں میں کام کررہے ہیں، حال ہی میں پاکستان کے معروف مزاحیہ ادکار رؤف لالہ کو بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ''ہپی اینورسری'' میں مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔



جس کی فلم بندی جلد شروع ہوجائے گی ،روئف لالہ فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے جلد بھارت جائیں گے،جب کہ معروف ادکارہ ماڈل مائرہ خان کو بھی ادکار شاہ رخ کے ساتھ فلم ''رئیس '' میں مرکزی کردار میں شامل کیا گیا ، پاکستان کے معروف مزاحیہ ادکار علی حسن ، عرفان ملک بھی ان دنوں ایک بھارتی فلم میں کام کررہے ہیں اور ادکار جاوید شیخ پہلے بھی بھارتی فلموں میں کام کرچکے ہیں انھیں بھی ایک بھارتی فلم ''فتور'' میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے، گلوکار علی ظفر کی گزشتہ سال دو فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں۔

انھیں مزید فلموں میں کام کی آفر ہوئی ہے جب کہ پاکستانی ادکار فواد خان اور عمران عباس کی فلمیں خوبصورت اور ''تھری کریچر'' بھی نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔ فواد خان کو بھی بھارتی فلموں میں پسند کیا گیا ، ٹیلی ویژن کی ادکارہ مونا لیزا کی بھی دو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں جب کہ ادکارہ عمائمہ ملک کی فلم راجہ نٹورل لال بھی ریلیز ہوچکی ہے، پاکستان کے معروف مزاحیہ ادکار شکیل صدیقی بھارتی چینل کے سب سے شہرت یافتہ ادکار رہے ہیں ۔



وہ متعدد بھارتی کامیڈی شوز میں کام کرچکے ہیں ، ان دنوں بھی وہ ''لائیو اوکے'' چینل سے ایک مزاحیہ سیریز ''کلاسک'' میں کام کررہے ہیں ،بھارتی چینلز سے پاکستان ٹی وی ڈراموں کی نمائش کے بعد بھارت کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز نے پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر فلموں اور ڈراموں میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے پاکستانی فنکاروں نے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بہترین کام کرکے شہرت حاصل کی ہے اور ان کی صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا، پاکستان اور بھارت کے فنکار ایک دوسرے کے ممالک میں جاکر کام کرین گے تو دونوں ممالک کے درمیان ایک مثبت پیغام جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں