فلم و سنیما انڈسٹری میں کئی ممالک سرمایہ کاری کے خواہاں

ترکی اور ایران پاکستان کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کے بھی خواہش مند ہیں۔


Pervaiz Mazhar January 13, 2015
ترکی کے کئی مشہور ڈرامہ سیریل پاکستان میں بے حد پسند کی گئیں، ترکی کی ایک فلم بھی پاکستان میں ریلیز ہوچکی ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی سنیما انڈسٹری میں جدید رجحانات اور نئے اور جدید سنیما گھروں کے قیام کے بعد بہت سے ممالک نے پاکستان میں فلم اور سنیما انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ سال انھوں نے فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات سے رابطہ کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایران اور ترکی ایک طویل عرصہ سے پاکستان میں فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی ترقی کو بغور مطالعہ کررہے ہیں، ترکی کے کئی مشہور ڈرامہ سیریل پاکستان میں بے حد پسند کی گئیں، ترکی کی ایک فلم بھی پاکستان میں ریلیز ہوچکی ہے۔ ایرانی فلموں میں پاکستانی امپورٹر بھی بے حد دلچسپی رکھتے ہیں، ایرانی فلم پروڈیوسر متعدد بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، ان کی بھی خواہش ہے ایرانی فلمیں اردو میں ڈب کرکے پاکستان میں ریلیز کی جائیں جب کہ پاکستانی فلموں کی ایران میں نمائش ممکن ہوسکے۔

ترکی اور ایران پاکستان کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کے بھی خواہش مند ہیں۔ پاکستان میں سنیما انڈسٹری کی شاندار کامیابی کے بعد پاکستانی سنیما مالکان بھی اس وجہ سے دلچسپی لے رہے ہیں کہ سنیما چلانے کے لیے زیادہ سے زیادہ فلمیں سنیماؤں کی زینت بنیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں