کراچی میں ثقافتی سرگرمیاں بڑھ گئیں شہر کی رونقوں میں اضافہ

آرٹس کونسل کے تھیٹر آڈیٹوریم میں معروف مصنف اورکپمئیر انور مقصود کا اسٹیج ڈرامہ’’دھرنا ‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔


Cultural Reporter January 18, 2015
ٹیلی ویژن کے ادکار یاسر نواز ان دنوں اپنی فلم ’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ کی فلم بندی میں مصروف ہیں جس میں اداکار جاوید شیخ، دانش نواز، شفقت چیمہ نے حصہ لیا۔ فوٹو: فائل

KABUL: رواں ہفتے کراچی میں ثقافتی سرگرمیاں عروج پر نظر آئیں جس سے شہر کی رونق میں اضافہ ہوگیا اور تفریح کے پروگراموں نے عوام کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔

آرٹس کونسل کے تھیٹر آڈیٹوریم میں معروف مصنف اورکپمئیر انور مقصود کا اسٹیج ڈرامہ''دھرنا '' کامیابی سے جاری ہے۔ ناپا آڈیٹوریم میں اسٹیج ڈرامہ''ایک ڈائری جو کھو گئی'' کامیابی سے پیش کیا جارہا ہے۔ معروف فلم ڈائریکٹر اور مصنف پرویز کلیم نے گزشتہ دنوں کراچی میں اپنی نئی فلم آغاز کردیا، انھوں نے اپنی نئی فلم ''شوٹ ہارٹ'' کا ایک گیت نئے فنکاروں پر کراچی کے مختلف مقامات پر فلم بند کیا، ان کی فلم کا اسپیل کراچی میں ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

ٹیلی ویژن کے ادکار یاسر نواز ان دنوں اپنی فلم ''دیکھ مگر پیار سے'' کی فلم بندی میں مصروف ہیں جس میں اداکار جاوید شیخ، دانش نواز، شفقت چیمہ نے حصہ لیا۔ کراچی میں ان دنوں ڈرامہ سیریل'' خراشیں'' جس میں زیبا بختیار، جاوید شیخ اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ڈرامہ سیریل ''عاشق حسین'' جس میں ادکار فیصل قریشی اور فلم اسٹار صائمہ نور اہم کردار ادا کررہے ہیں کی ریکارڈنگ جاری ہے۔

نیوی آڈیٹوریم میں میوزیکل پروگرام'' ویلکم 2015ء میوزیکل شو''پیش کیا جارہا ہے، جس میں تھیٹر کے نامور فنکاروں نہیا کنول،سائرہ خان،ماریہ خان، مسکان بیگ رابعہ علی،سونیا، حسن رانا، خرم پرویز، تہزین سہیل، فائزہ ملک نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں