چبھتے سوال دلچسپ جواب’’میڈیا آزاد ہے‘‘ نیا پروگرام آج پیش کیا جائیگا

گزشتہ بدھ کو پیش کیا جانے والا پی کے (عامر خان) کا پروگرام سپر ہٹ ثابت ہوا، عوام کی جانب سے اسے بے حد سراہا گیا۔


Pervaiz Mazhar January 21, 2015
گزشتہ بدھ کو پیش کیا جانے والا پی کے (عامر خان) کا پروگرام سپر ہٹ ثابت ہوا جس کو عوام کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ اور نیوز سے پیش کیا جانے والا کرنٹ افیئرز کا دلچسپ پروگرام''میڈیا آزاد ہے''؟ ان دنوں ایکسپریس کے ناظرین میں بے حد مقبول ہے اور اس کی دلچسپی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔

گزشتہ بدھ کو پیش کیا جانے والا پی کے (عامر خان) کا پروگرام سپر ہٹ ثابت ہوا، عوام کی جانب سے اسے بے حد سراہا گیا،آج شب 11بجے پیش کیا جانے والا ''میڈیا آزاد ہے؟'' کا پروگرام بھی ملک میں پیٹرول کی قلت کے حوالے سے ایک یاد گار اور دلچسپ پروگرام ہوگا جس میں پروگرام کے میزبان خالد بٹ نے مہمانوں نے بہت عمدہ گفتگو کرتے ہوئے اسے دلچسپ بنادیا،آج پیش کیے جانے والے پروگرام وفاقی وزیر پیٹرولیم خاقان عباسی(ڈمی) نے شرکت کی ان سے خالد بٹ نے پیٹرول کے حوالے سے دلچسپ سوالات کیے۔

انھوں نے خاقان عباسی( ڈمی) سے پوچھا آپ کے جہاز کیسے چل رہے ہیں پیٹرول تو ہے نہیں تو انھوں نے کہا کہ وہ اپنے جہازوں میں فیول سعودی عرب سے فل کرارہے ہیں باقی کا پتہ نہیں، خالد بٹ کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا پیٹرول نہ ملنے سے سب سے اچھی بات صحت اچھی ہوگی کیونکہ تندرستی ہزار نعمت ہے، مجھے تو خود شرمندگی ہورہی تھی اسی وجہ سے میں نے برقع پہن کر پیٹرول خریدا، میاں صاحب جب پریس کانفرنس کررہے تھے میں نے اپنا استعفیٰ ٹی وی پر دے مارا،اس موقع پر انھوں نے پروگرام کی ہوسٹ حفظہ جیلانی سے کہا کہ مجھے ایک بوتل پیٹرول لا دو تمھیں ائیر ہوسٹسس بنادیا جائے گا۔

(ڈمی) خاقان عباسی نے جو مزید گفتگو کی وہ اس پروگرام میں آپ دیکھ کر لطف اندوز ہوسکیں گے، اس پروگرام میں شریک ایم این اے جمشید دستی نے خالد بٹ کے چبھتے ہوئے سوالات کا جواب بھی اس انداز میں دیا،انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو ہھتکڑیاں لگا کر جیل بھیج دیا جائے، لیکن ایسا لگتا ہے سب بے بس ہیں مجھے تو پیٹرول کی کوئی فکر نہیں کیونکہ میں تو سائیکل چلانے میں زیادہ خوشی محسوس کرتا ہوں میں تو عوامی ممبر قومی اسمبلی ہوں۔

میڈیا آزاد ہے؟آج کا پروگرام یقینا ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے گا،میڈیا آزاد کی ٹیم اسے بہتر سے بہتر اور دلچسپ بنانے کے لیے محنت کررہی ہے، اسکرپٹ پر خاص طور سے توجہ دی جارہی ہے، اس پروگرام کو فیصل چوہدری اور سلمان خان نے تحریر کیا ہے جب کہ مرتضی چوہدری، مصطفی چوہدری اس پروگرام کو پیش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔