لوگوں کی تفریح کے لیے کامیڈی شو زیادہ ہونے چاہئیں کاشف خان

چہروں پر مسکراہٹ لانے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ مزاحیہ اسٹیج شو اور پروگرام پیش کرنے کی ضرورت ہے، کاشف خان


Cultural Reporter January 23, 2015
چہروں پر مسکراہٹ لانے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ مزاحیہ اسٹیج شو اور پروگرام پیش کرنے کی ضرورت ہے، کاشف خان فوٹو : فائل

مزاحیہ اداکا ر کاشف خان جنھوں نے بھارتی ٹی وی چینلز سے بھی شاندار کارکردگی سے لوگوں کے دل چیت لیے۔

انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہروں پر مسکراہٹ لانے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ مزاحیہ اسٹیج شو اور پروگرام پیش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کم از کم تھوڑی دیر تو اپنی زندگی کے دکھ بھول کر ذہنی سکون حاصل کرسکیں۔

دنیا بھر میں اس وقت سب سے زیادہ کامیڈی شوز ہورہے ہیں جو بے حد مقبول ہیں ہمارے ٹی وی چینلز بھی اس طرف توجہ دیں۔ انھوں نے کہا ہمارے ملک میں مزاح لکھنے والے بہت نامور رائٹر موجود ہیں ان سے استفادہ حاصل کرنا چاہیئے، کراچی میں تھیٹر صرف اسی وجہ سے کامیاب اور توجہ مرکز بنا ہوا ہے وہاں عوام کو اچھی تفریح مل رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں