ڈیانا پینٹی فلم ’’ہیپی بھاگ جائیگی‘‘ میں ابھے دیول کے مقابل ہیروئن کاسٹ

میں نے ڈائریکٹر مدثر عزیز کو بھی تخلیقی کام کرنے کی آزادی دی ہے جو کہ ایک ہدایتکار کی ضرورت ہوتی ہے۔


Showbiz Desk January 23, 2015
ابھے کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’ رانجھنا ‘‘ ہے جو سال 2014ء میں ریلیز ہوئی جب کہ ڈیانا فلم ’’ کاک ٹیل‘‘ کی ریلیز کے دو سال کے بعد کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

GILGIT/RAWALPINDI: بالی ووڈ اداکار ابھے دیول اور اداکارہ ڈیانا پینٹی فلم '' ہیپی بھاگ جائے گی '' میں پہلی بار بطور جوڑی جلوہ گر ہونگے۔

ابھے دیول اوراداکار ڈیانا پینٹی ہدایتکار مدثر عزیز کی نئی فلم '' ہیپی بھاگ جائے گی '' میں پہلی بار بطور جوڑی سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونگے ۔ آنند ایل رائے پروڈکشن ہاؤس کی بننے والی اس نئی فلم میں اداکار ابھے اور ڈیانا دونوں ہی ایک وقفہ کے بعد فلم کر رہے ہیں ، ابھے کی آخری ریلیز ہونے والی فلم '' رانجھنا '' ہے جو سال 2014ء میں ریلیز ہوئی جب کہ ڈیانا فلم '' کاک ٹیل'' کی ریلیز کے دو سال کے بعد کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

اس سلسلے میں فلمساز رائے نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ابھے دیول نے فلم ''رانجھنا '' میں عمدہ اداکاری کی ہے مگر اس کردار میں کچھ تشنگی باقی رہ گئی، اداکار نے ہمیشہ چیلنجنگ اور مشکل رول ادا کرنے میں خود کو ثابت کیا ہے وہ اپنے کیریئر کے ابتدا ہی سے عام سے کردار کرنا پسند نہیں کرتا اور ابھے مختلف رول چاہتا ہے، اگر آپ اس کو چیلنج دینے کے ساتھ یقین کر لیں کہ یہ اس کے لیے ایک مشکل سفر ہوگا تو وہ فوراً ہی اس کردار کو کرنے کا کہہ دے گا۔ اسی طرح رائے نے مرکزی کردار میں لی جانے والی اداکارہ ڈیانا پینٹی کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اداکارہ نے اپنی ذہانت اور اعتماد سے انھیں متاثر کیا ہے۔

میں نے ڈائریکٹر مدثر عزیز کو بھی تخلیقی کام کرنے کی آزادی دی ہے جو کہ ایک ہدایتکار کی ضرورت ہوتی ہے۔ فلمساز رائے نے اس فلم کے پہلے نام ''ڈولی لاہور میں '' سے متعلق کچھ بتانے سے گریز کیا اور کہا میں اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ۔ اپنے مستقبل کے پراجیکٹ سے متعلق سوال کے جواب میں پروڈیوسر رائے نے کہا کہ وہ سپر ہٹ فلم ''تینو ویڈز مینو'' کے سیکوئل پر کام کررہا ہوں اور ایک وقت میں ایک ہی فلم کرنا چاہتا ہوں۔ رائے نے نئی فلم سے متعلق مزید معلومات نہیں دیں اور بس اتنا کہا ہے کہ اس فلم کی عکسبندی کا آغاز رواں سال کے وسط میں شروع کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں