استعفوں کی منظوری سے پی پی نے ن لیگ کی مشکلات بڑھادیں

معاملہ بہت گمبھیر ہے اوراستعفوں کی منظوری کا فیصلہ اسپیکر سردار ایاز صادق کی وطن واپسی کے بعد ہی ہو سکے گا، شیخ آفتاب


معاملہ بہت گمبھیر ہے اوراستعفوں کی منظوری کا فیصلہ اسپیکر سردار ایاز صادق کی وطن واپسی کے بعد ہی ہو سکے گا، شیخ آفتاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے اراکان سندھ اسمبلی کے استعفے منظورکر کے پیپلزپارٹی نے ن لیگ (ن) کیلئے مشکلات پیدا کردیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی سے استعفوں کی غیر متوقع منظوری کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے اراکین کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش ہوکر استعفوںکی تصدیق پر غور شروع کردیا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کی وطن واپسی پرہی کیاجائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اوردیگرسیاسی قیادت کی طرف سے مصالحت کی کوششوں کے باعث تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ موخر رکھا گیا لیکن اب صورتحال مختلف ہو گئی ہے کیونکہ تحریک انصاف کے مستعفی ہونیوالے اراکین سندھ اسمبلی نے بھی اپنے استعفے سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس جمع کرائے تھے اوراسپیکر سندھ اسمبلی کی طرف سے انھیں دوبارہ تصدیق کیلیے نہیں بلایا گیا۔

ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر تحریک انصاف کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین نے بتایا کہ انھوں نے دیگر اراکین کے ہمراہ سیکریٹری اسمبلی کے پاس اپنے استعفے جمع کرائے تھے اور اس کے بعد اسپیکر کی طرف سے تصدیق کیلیے ہمیں نہیں بلایا گیا۔ دوسری طرف حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنیوالے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں استعفوں کی منظوری کے حق میں نہیں ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور نہیں کرنے چاہیئے تھے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ معاملہ بہت گمبھیر ہے اور استعفوں کی منظوری کا فیصلہ اسپیکر سردار ایاز صادق کی وطن واپسی کے بعد ہی ہو سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں