بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 20 پاکستانی شہری رہا کردیئے

قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔


Online January 23, 2015
رہائی پانے والوں میں17ماہی گیر اور 3 عام شہری شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت نے خیر سگالی جذبے کے تحت ماہی گیروں سمیت 20 پاکستانی شہریوں کو رہا کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو رہائی پانے والوں میں17ماہی گیر اور 3 عام شہری شامل ہیں، امیگریشن حکام کے مطابق بھارت سے رہائی پانے والے قیدیوں کو تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کے آبائی گائوں روانہ کیا جائے گا۔ قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں