عالمی بینک پولیوکے خاتمے کیلیے اضافی 24ملین ڈالر دیگا

منظوری بورڈآف ڈائریکٹرزنے دی، یہ رقم فاٹا، پولیو کیسزوالے علاقوں میں خرچ ہوگی


INP/Sana News October 04, 2012
منظوری بورڈآف ڈائریکٹرزنے دی، یہ رقم فاٹا، پولیو کیسزوالے علاقوں میں خرچ ہوگی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کے لیے 24 ملین ڈالرکی اضافی امدادکی منظوری دے دی ہے۔

یہ رقم فاٹا اوردیگرایسے علاقے جہاں پولیو کیسزسامنے آتے ہیں وہاں استعمال کی جائے گی۔ اس وقت پاکستان میں 80 لاکھ بچے پانچ سال سے کم عمرکے ہیں جنھیں خصوصی مہم کے ذریعے پولیوسے بچائوکے قطرے وقتاً فوقتاً پلائے جاتے ہیں جس کے لیے اقوام متحدہ اور دیگرامدادی ادارے فنڈزفراہم کرتے ہیں۔ عالمی بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ان30 ممالک میں ہے جہاںابھی تک پولیوکیسزسامنے آرہے ہیں۔آئی این پی کے مطابق اجلاس سے خطاب میںعالمی بینک کے پاکستان میں ڈائریکٹرراشد بن مسعودنے کہاکہ گزشتہ 20برس میں پاکستان نے پولیوکے خاتمے کے لیے موثراقدامات کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں