امریکا افغانستان میں کرپشن اور دہشتگردی کا ذمے دار ہے کرزئی

دہشتگرد مزید 10 سال ہمارے فوجیوں اور شہریوں کو قتل کرنیکا سلسلہ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،افغان صدر کا انٹرویو


Sana News October 04, 2012
دہشتگرد مزید 10 سال ہمارے فوجیوں اور شہریوں کو قتل کرنیکا سلسلہ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،افغان صدر کا انٹرویو ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: افغان صدر حامد کرزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں کرپشن اور دہشت گردی کو فروغ دینے کاذمہ دار ہے تاہم انہوں نے اپنی حکومت میں کرپشن کے وجود کا اعتراف کیا ہے۔

ایک امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر کرزئی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے افغان تاجروں کو بڑے ٹھیکے دینے اور اس کے انتظامات کرنے کے اقدام سے ملک میں کرپشن بڑھ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی و نیٹو فورسز اس صورتحال کی ذمہ دار ہیں، امریکہ و نیٹو کی طرف سے افغانستان میں مداخلت دہشتگردی کی وجہ بنی تاہم انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کئی غیر ملکی گروپوں کا نام لیا جو ان کے ملک میں دہشتگردوں کو بھیج رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہیں القاعدہ، ازبکستان اسلامک تحریک، حقانی نیٹ ورک یا طالبان جو بھی نام دیا جائے یہ گروپ اب بھی یہاں موجود ہیں اور مزید دس سال ہمیں نقصان پہنچانے اور ہمارے فوجیوں اور شہریوں کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں