اربوں کی کرپشن کے الزام میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے100افسروں کیخلاف تحقیقات

52کیسزایف آئی اے اور 48 نیب کے پاس ہیں جبکہ 28افسروں کو مبینہ کرپشن پرچارج شیٹ جاری کردی گئی ہے


Syed Naveed Jamal January 28, 2015
گریڈ 17 سے 20 تک کے 52افسران کیخلاف ایف آئی اے اور 48 افسران کیخلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیںفوٹو: فائل

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی ادارے پاک پی ڈبلیو ڈی کے 100 افسروں کیخلاف کرپشن اوربے ضابطگیوں کی ایف آئی اے اور نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 17 سے 20 تک کے 52افسران کیخلاف ایف آئی اے اور 48 افسران کیخلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں۔گریڈ 17 سے20 کے مختلف افسروں کو 28 چارج شیٹس جاری کی گئی ہیں جبکہ مزید21 افسران کیخلاف چارج شیٹس جاری کرنے کیلیے وزارت ہائوسنگ کو درخواست بھیجی ہوئی۔ پاک پی ڈبلیو ڈی میں 16کرپشن کیسز کی تحقیقات نیب اور23 کیسز کی تحقیقات ایف آئی اے از خود کر رہا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پاک پی ڈبلیو ڈی کے سابق قائمقام ڈائریکٹر جنرل شاہ دین شیخ کیخلاف اس وقت7 مختلف کیسوں کی انکوائریاں جاری ہیں جن میں موسیٰ خیل تونسہ 35کلومیٹر سڑک کی تعمیر، شیخوپورہ میں چار ترقیاتی اسکیموں میں بیس ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں، فیڈرل جوڈیشل اکیڈیمی اسلام آباد کی تعمیر میں تاخیر، چکوال میں سڑک کی تعمیر میں 53لاکھ روپے سے زائد کا نقصان، پیپرا رولز اور پاک پی ڈبلیو ڈی کے کوڈز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ادارے کو 3752ملین روپے کا نقصان پہنچانے، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے حلقہ این اے 51گوجر خان میں ترقیاتی پروجیکٹس میں 145.23ملین روپے کی مالی بے ضابطگیاں،گوجر خان کے حلقہ میں دو مزید ترقیاتی پروجکٹس میں 141ملین روپے کی مالی بے ضابطگیاں شامل ہیں۔

انجینئر حمیرا خرم خان کیخلاف 7 کیس نیب 8 ایف آئی اے، انجینئر نگہت انوار کیخلاف 2 کیس نیب اور 4 کیس ایف آئی اے، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جاوید اختر کیخلاف 2 کیس نیب اور 4ایف آئی اے ،انجینئرحسن اختر کیخلاف 2 کیس نیب اور 2 ایف آئی اے کو تحقیقات کیلیے بجھوائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں