دبئی شفٹ ہونے کیلیے ڈرامہ انڈسٹری سے وقفہ لیا صنم سعید

میں ڈرامہ انڈسٹری چوڑ نہیں رہی ہوں بلکہ بریک لے رہی ہوں، اداکارہ


نمرہ ملک January 29, 2015
میں ڈرامہ انڈسٹری چوڑ نہیں رہی ہوں بلکہ بریک لے رہی ہوں، اداکارہ فوٹو؛ فاروق عثمان اینڈ ٹڈ پی آر

اداکارہ صنم سعید جنہوں نے کہا ہے کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری چھوڑ نہیں رہی بلکہ شوہر کے ہمراہ دبئی شفٹ ہونے کے لیے اداکاری سے وقفہ لے رہی ہوں۔

صنم سعید نے اپنے پہلے ہی ڈرامے''زندگی گلزار ہے'' سے زبردست شہرت حاصل کی اور اس کے بعد بہت سے ڈراموں میں فن کا مظاہرہ کیا۔ وہ اپنی اداکاری میں حقیقت کے قریب نظر آئیں اور اسی وقت جب کہ وہ شہرت کی بلندیوں کی جانب گامزن تھیں انھوں نے اپنے بچپن کے دوست بینکر فرحان حسن سے رواں ماہ شادی کرلی اور شادی کی تقریب تھائی لینڈ میں بھی منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری سے نامور شخصیات فریحہ الطاف، امین گل جی، اینی حیدر ودیگر نے شرکت کی۔

''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ میں ڈرامہ انڈسٹری چوڑ نہیں رہی ہوں بلکہ بریک لے رہی ہوں اور اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی شفٹ ہورہی ہوں۔ جب بھی موقع ملا فلم اور ٹی وی میں کام کرتی رہوں گی۔ ان کی فلم ''ماہ میر''جس میں فہد مصطفی اور ایمان علی شامل ہیں رواں سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں