پاکستان تحریک انصاف کا امن مارچ محض ڈرامہ ہے غلام احمد بلور

حکومت ان طالبان سے مزاکرات کرنےکے لئے تیار ہے جو دہشت گردی کی کارروائیاں چھوڑنے پر آمادہ ہیں، غلام احمد بلور


Tribune Correspondent October 04, 2012
خیبر پختونخوا کی حکومت جمہوری حکومت ہے اور وہ پاکستان تحریک انصاف کو ریلی منعقد کرنے سے نہیں روکے گی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا جنوبی وزیرستان کی طرف امن مارچ محض ایک ڈرامہ ہے جو کسی کے کہنے کے اوپر رچایا گیا ہے۔

پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت جمہوری حکومت ہے اور وہ پاکستان تحریک انصاف کو ریلی منعقد کرنے سے نہیں روکے گی۔

غلام احمد بلور نے مزید کہا کہ حکومت ان لوگوں سے مزاکرات کرنےکے لئے تیار ہے جو دہشت گردی کی کارروائیاں چھوڑنے پرآمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کی حکومت نے اس سے قبل بھی ان لوگوں سے مذاکرات کئے تھے مگر انہوں نے حکومت کی عملداری کو چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں